ابوظہبی میں بھارت کے پچ کیوریٹر موہن سنگھ نے کرلی خودکشی

شارجہ _ بھارت کے چیف پچ کیوریٹر موہن سنگھ نے اتوار کو ابوظہبی میں خودکشی کر لی۔ وہ گزشتہ 15 سالوں سے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ موہن، جنہوں نے بھارت میں موہالی کے پچ کیوریٹر دلجیت سنگھ کے ساتھ طویل عرصے تک کام کیا، بعد میں متحدہ عرب امارات چلے گئے۔ وہ ڈپریشن کا شکار تھے اور خودکشی کرلی۔ یو اے ای کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 45 سالہ موہن نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل خودکشی کر لی ۔ صبح گراؤنڈ پر پہنچ کر انھوں نے پچ کا معائنہ کیا اور اپنے کمرے میں چلے گئے اور پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ گراؤنڈ اسٹاف نے جا کر دیکھا تو موہن کی نعش پنکھے سے لٹکی پائی گئی