کورونا کا ٹیکہ لینے والے بیرون ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں داخلہ کی اجازت

حیدرآباد _ امریکہ نے کورونا وائرس کا ٹیکہ لینے والے بیرون ممالک کے شریوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر امریکہ میں بیرون ممالک کے شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی تھی لیکن جوبائیڈن حکومت نے کورونا کے دو خوراک  لینے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ پر 8 نومبر سے عمل آوری ہوگی۔