این آر آئی

وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنے پر کمپنیوں کے خلاف کی جائے گی کارروائی _ متحدہ عرب امارات حکومت کا نیا قانون

حیدرآباد _ 28 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حال ہی میں ورکرس کے اجرت کے تحفظ کے نظام Wages Protection System میں نئی ​​ترامیم کی ہیں۔ ان نئی ترامیم کے مطابق اب سے کمپنیوں کو ان میں کام کرنے والے ورکرس کو تنخواہیں اور دیگر ادائیگیاں وقت پر کرنی ہوں گی۔ بصورت دیگر متعلقہ وزارت سے نوٹس جاری کیا جائے گا۔

 

یو اے ای کے وزیر انسانی وسائل  ڈاکٹر۔ عبدالرحمن بن عبدالمنان الاوار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ  وزارت انسانی وسائل کی نوٹس کا کمپنیوں کو جواب دینا ہو گا ۔ بصورت دیگر  کمپنیوں کو نئے ورک پرمٹ کی  اجرائی روک دی جائے گی۔اس کے علاوہ، بعض معاملات میں بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں  وزیر عبدالرحمٰن بن عبدالمنان نے کہا کہ یہ نئی ترامیم اس تناظر میں کی گئی ہیں کہ بعض کمپنیاں اپنے ورکرس کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سالوں تاخیر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزدوروں کو پورا مہینہ کام کرنے کے بعد ان کی  تنخواہ وقت پر نہ ملے تو یہ مشکل ہو گی اور یہ ترامیم محنتی لوگوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button