این آر آئی

تلگو فلم اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کو متحدہ عرب امارات نے دیا گولڈن ویزا

تلگو فلم اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کو متحدہ عرب امارات نے دیا گولڈن ویزا

حیدرآباد_ 28 دسمبر ( اردو لیکس) تلگوفلموں کے مشہور اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کو متحدہ عرب امارات ( یواے ای ) نے گولڈن ویزا دیا ہے ۔اُپاسنا کو ان کی مسلسل سماجی خدمات پر یہ گولڈن ویزا دیاگیا ہے اپاسنا، تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی کی بہو اور اپولو گروپ آف ہاسپٹل کے چیئرمین و بانی پرتاب ریڈی کی نواسی بھی ہیں

 

انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ انہیں اس کرسمس کے موقع پر ایک تحفہ ملا ہے جو اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ انہوں نے انڈین ایکسپو2020میں کیاسیکھا۔انہوں نے اس ویزا کے حصول پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ تمام ممالک کے لئے کافی احترام کے ساتھ ان کا دل اور روح ہندوستانی ہے۔اُپاسنا،گولڈن فاونڈیشن کی معاون صدرنشین ہیں۔دنیا کی چند اہم شخصیات کو ہی یواے ای کا گولڈن ویزا دیاگیا ہے۔ان میں اُپاسنا ایک ہیں۔وہ اس ویزے کے بعد مستقل طورپر یواے ای کا سفر کرسکتی ہیں اور یواے ای کے شہری کے طورپر تمام مراعات سے استفادہ کرسکتی ہیں۔یہ طویل مدتی ویزا ہے۔اس کو حاصل کرنے والے کو یواے ای کا شہری تصور کیاجاتا ہے

 

۔تاحال ہندوستانی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا،ملیالم اداکارمموٹی،موہن لال، ڈی سلمان،اداکارہ تریشا اور گلوکارہ چترا کو یہ گولڈن ویزا مل چکا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button