این آر آئی

حج 2022 کے لیے اردو بولنے والے این آر آئی والنٹیرس کی ضرورت_ تلنگانہ این آر آئی فورم کی جانب سے درخواستیں طلب ۔

عرفان محمد

جدہ 14 مئی :لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك، إن الحمد والنعمة لك والملك، لا شريك لك

یہ وہ تلبیہ ہیں جو سعودی عرب اور پوری دنیا کے بے شمار لوگوں کو  ایک ہی زمین پر   راغب کرتے  ہیں۔ حج ایک مسلمان کی زندگی کا اور اسلام کا اہم رکن ہے اور حج کی ادائیگی کے لئے ہر مسلمان خواب دیکھتا ہے۔ماضی میں، بہت کم لوگ حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے کے قابل تھے۔ اس کی وجہ سفری مشکلات ، وقت اور اس سے منسلک اخراجات۔لیکن آج مسلمان آسانی کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کررہے  ہیں، سعودی عرب پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے، اور انہیں جدید ترین سہولیات اور موثر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کے لیے بے شمار غیر معمولی خدمات کی سہولت فراہم کی ہے لیکن ہندوستان سے آنے والے بہت سے معمر عازمین کو  حج کے دوران مکہ مکرمہ کے ارد گرد مقدس مقامات پر اپنے گروپوں سے بچھڑ جاتے ہیں جس پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

لبیک اللہ لبیک کے نعروں کے درمیان، کچھ عمر رسیدہ زائرین ہجوم میں پھنس کر   اپنا راستہ بھول جاتے ہیں، ایسے حاجیوں کو ان کے مقام تک پہنچانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کی زبان الگ ہوتی ہے ایسے موقع پر ہندوستانی والنٹیرس ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔

کچھ پرجوش ہندوستانی والینٹرس، بالخصوص کیرالا کے والنٹیرس عازمین حج کی خدمت میں اپنا وقت صرف ہیں بعض اوقات اپنے کندھوں پر اٹھا کر ان کی خدمت کرتے ہیں۔تاہم، زبان کی رکاوٹ ان کے لیے ایک مسئلہ بن رہی ہے کیونکہ کیرالا کے والنٹیرس کی اکثریت اردو یا ہندی بولنے کے قابل نہیں ہے، جس کی وجہ سے یہ مشکل ہے۔

اگرچہ نظام رباط  حیدرآباد میں ریاست کے  حاجیوں کے لیے مفت قیام کے لیے سہولت موجود ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں حیدرآبادی والنٹیرس نہیں ہیں۔تاہم، صرف چند تنظیمیں حاجیوں کے لیے اردو بولنے والے والینٹرس فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ تلنگانہ این آر آئی فورم کے صدر  جناب عبدالجبار کی قیادت میں ریاست تلنگانہ سے اکیلے ہیں جو مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی خدمت میں مصروف ہیں ۔

اگرچہ عبدالجبار جنہیں عرفیت میں ” جبار انا ” کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک طویل عرصے تک حج والنٹیر کی حیثیت سے اپنی انفرادی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد، وہ اپنی تنظیم تلنگانہ این آر آئی فورم کے ذریعے عازمین حج کے لیے  رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔عبدالجبار نے کہا کہ ہمیں بتدریج اچھی تائید مل رہی ہے کیونکہ ہمارے والنٹیرس کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے۔کورونا کے دو سال کے وقفے کے بعد، اس سال تلنگانہ این آر آئی فورم نے سعودی عرب کے اندر حج والنٹیرس کو منتخب کرنے کی مہم شروع کی۔جناب عبدالجبار کے مطابق، حج والنٹیرس کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے دلچسپی رکھنے والے این آر آئیز سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی قونصلیٹ کی مدد سے رضاکاروں کے لیے رہائش، کھانا اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کیا جائے گا۔

اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے خواہشمند حضرات عبدالجبار سے موبائل نمبر 0502345839 پر رابطہ کر سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button