دبئی میں مقیم جگتیال کی مختلف شخصیات نے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کو پیش کی تہنیت

شارجہ _ دبئی کے برج خلیفہ پر بتکماں جشن میں شرکت کرنے والے جگتیال کے رکن  اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار نے دبئی میں مقیم جگتیال کی مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔اس موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کو وہاں مقیم جگتیال کے انجینرس، ڈاکٹرس اور دیگر شخصیات نے تہنیت پیش کی۔انجینر خواجہ افتخار علی تحسین نے اپنے دفتر البستقی کنٹراکٹنگ ایل سی سی میں رکن اسمبلی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا اور انھیں تہنیت پیش کی۔اس موقع پر سماجی کارکن مظفر، منیب، عامر اور نبیل بھی موجود تھے ایک علحدہ تقریب میں محمد مسعود علی، فارماسسٹ، محمد محامد علی فزیوتھراپسٹ، محمد نذیر الدین اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات نے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی تہنیت پیش کی