عراق کے ہاسپٹل میں آگ لگنے سے 82 مریض فوت

نئی دہلی _ گذشتہ رات عراق کے ایک کورونا اسپتال میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 ہوگئی۔ مزید 110 افراد شدید زخمی ہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے مضافات میں واقع ال قطب اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ہاسپٹل  نذر آتش ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ ہاسپٹل میں کورونا کے مریضوں کا علاج ہورہا تھا

اس حادثے میں 22  مریض موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا ، لیکن ان میں سے متعدد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ اس سے اتوار کی شام تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے اس کی تفصیلات میڈیا کو جاری کیں۔