تلنگانہ

حیدرآباد کے مضافات میں 7 کروڑ روپے پکڑے گئے۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں بھاری رقم پکڑی گئی۔ معین آباد پولیس کی جانب سے پولیس اکیڈمی کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی اس دوران چھ کاروں سے تقریبا سات کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

 

پولیس نے یہ رقم ضبط کر لی اور ان گاڑیوں میں سوار 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نوٹ ضبط کرنے کے ساتھ ہی میڈیا میں یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ یہ رقم ایک امیدوار کی ہے جس کا تعلق کھمم سے ہے۔ تاہم پولیس عہدیداروں نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی

 

اور کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ یہاں ذکر بے جانا ہوگا کہ نہ صرف حیدرآباد بلکہ تلنگانہ بھر میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دیتے ہوئے کروڑہا روپے نقد رقم، سونے کے زیورات اور تحفے تحائف ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button