جرائم و حادثات

حیدرآباد،خواتین کے واش روم میں کیمرہ لگانے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد: شہرکے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کے ایک بوٹیک کے واش روم میں خواتین کی سیل فونس کے ذریعہ خفیہ طورپرویڈیو گرافی کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا متھن داس روڈ نمبر92 پرواقع ایک بوٹیک میں کام کرتا ہے۔ اس نے بوٹیک کے واش روم میں خفیہ طورپراپنا سیل فون ویڈیو موڈ پرڈال کررکھ دیا تھا۔ جو بھی خواتین اورلڑکیاں واش روم کا استعمال کرتیں وہ ان کے ویڈیوز حاصل کرلیتا اس طرح اس نے کئی ویڈیوز بنائے۔ اس کی اس حرکت کا خلاصہ اس وقت ہوا جب اس نوجوان نے بوٹیک میں سابق میں کام کرنے والی ایک خاتون کا ویڈیو اسے روانہ کیا، جسے دیکھ کروہ سکتہ میں آگئی۔ اس نے فوری پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس کے فون میں دوسری خواتین کے بھی ویڈیوز ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button