جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 6 سال کی بچی کا ریپ۔75 سال کے بوڑھے کو 5 سال قید کی سزا

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک عدالت نے 6 سال کی بچی کا ریپ کرنے کے شرمناک واقعہ کے مجرم 75 سال کے بوڑھے کو5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں حیدرآباد کی نریڈ میٹ پولیس میں ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ اس کی بیٹی گھرکے سامنے کھیل رہی تھی۔ اس دوران اسی علاقہ کے رہنے والے 75 سالہ شیخ حیدرعرف یوسف نے اس کی نابالغ بیٹی کو بہلا پھسلا کرلے جاکراس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم کو گرفتارکیا تھا۔ یہ مقدمہ شہرکی ایک عدالت میں زیردوران تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم کو مجرم قراردیتے ہوئے اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ ایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا گیا ساتھ ہی ساتھ متاثرہ کو دو لاکھ روپئے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button