مبارکباد

سید جلال حسینی اشرفی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی اور جانشین سجادہ مولانا سید احمد حسینی اشرفی کی عمرہ کو روانگی

نارائن پیٹ:مخدوم خواجہ مولانا سید جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ اور مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ اپنے مریدین کے ہمراہ عمرہ کو روانہ ہونے والے ہیں۔ اس ضمن میں تہنیتی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ خانقاہ قتالیہ کولم پلی اور مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں سید جلال حسینی اشرفی’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی کو تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو مولانا سید جلال حسینی اشرفی ممبئی سے بذریعہ طیارہ مکہ شریف پہنچیں گے۔ جبکہ 24 ستمبر کو مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی حیدر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ طیارہ وہ مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button