انٹر نیشنل

غیرمعمولی رفتارسے پھیل رہا ہے اومیکرون۔ عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی: ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ غیر معمولی تیز رفتاری کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریوسس نے کہا کہ مجموعی طور پر 77 ممالک میں اب تک اومیکرون کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اومیکرون اس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جو ہم نے پچھلے کسی ویرئنٹ کے ساتھ نہیں دیکھا ہے۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ صرف ٹیکے کسی بھی ملک کو اس بحران سے باہر نہیں نکال پائیں گے۔ ضروری ہے کہ ہم ماسک، سماجی فاصلہ، ونٹلیشن اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button