تلنگانہ

حیدرآباد میں اگلے 6 دنوں تک بارش

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اگلے چھ دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ منگل کی رات اورآج صبح کئی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی رامچندرا پورم میں سب سے زیادہ 92 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ 26 اپریل کو آسمان ابر آلود رہے گا۔ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 27 اور 28 اپریل کو بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ 29 اور 30 ​​اپریل کو شام یا رات کے اوقات میں تیز بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اور 2 مئی کوبھی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button