اومیکرون کومعمولی نہ سمجھا جائے: عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی: دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے اومیکرو ن ویرینٹ کے کیسس تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اومیکرون دنیا بھر میں لوگوں کی ہلاکت کا سبب بن رہا ہے اوراسے معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ ریکارڈ تعداد میں لوگ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر ہو رہے ہیں اور متعدد ممالک میں اس کی رفتار ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیز ہے۔ انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون بھی سابق ویرئنٹس کی طرح لوگوں کو متاثرکررہا ہے اورجان لے رہا ہے۔