انٹر نیشنل

سعودی عرب میں آئندہ ماہ سے کرائے کی ادائیگی صرف “ایجار پورٹل “ سے ہوگی

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں مکانات /بلڈنگس وغیرہ کے مالکان کرایہ وصولی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس (عقاری) کے ذریعہ کرتے ہیں اور اکثر عقاری اور کرایہ دار کے بیچ تنازعات پیدا ہوتے رہتے ہیں اسی کے سدباب کے لئے حکومت ایک حل نکالا ہے۔ سعودی عرب میں ریئل سٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان تیسر المفرج نے کہا ہے کہ ’آئندہ ماہ جنوری 2024 سے کرائے کی ادائیگی صرف ایجار پورٹل کے ذریعے ہی کی جائے گی۔‘

 

العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایجار پورٹل کے سوا کسی بھی ذریعے سے کرائے کی ادائیگی ناقابل قبول ہوگی۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پابندی کرایہ جات کے سلسلے میں مالیاتی لین دین کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے لگائی گئی ہے۔‘ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ’ایجار پورٹل کے ذریعے کرائے کی ادائیگی دھوکے بازی کا دائرہ محدود کرے گی۔ اس پر پابندی کی صورت میں ثالثوں کی طرف سے ناجائز فائدہ اٹھانے والی صورتحال ختم ہوجائے گی۔‘

 

ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایجار پورٹل کے آغاز سے اب تک آٹھ ملین کرائے کے معاہدوں کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔قانون کے مطابق کسی بھی فلیٹ، عمارت، دکان یا دیگر جائیداد کو کرائے پر دیتے وقت حکومت کے ’ایجار‘ سسٹم میں کرائے نامے کو رجسٹر کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button