57 ممالک تک پھیل گیا اومیکرون

نئی دہلی: جنوبی آفریقہ میں سامنے آنے والا اومیکرون وائرس اب دنیا کے 57 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ زمبابوے سمیت جنوبی آفریقہ کے کئی ممالک میں نئے ویرئنٹ کے کیسس میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے انتاہ دیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظرہاسپٹلس سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب یوروپین ہیلت ایمرجنسی نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یوروپی ممالک میں کووڈ کی وجہہ سے ہاسپٹلس میں شریک ہونے والوں اوراموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔