نیشنل

ہندوستان میں اومیکرون کا تیسرا کیس درج۔ متاثرہ شخص کا گجرات سے تعلق

نئی دہلی (اردولیکس) ہندوستان میں اومیکرون کا تیسرا کیس درج ہوا ہے۔ ابھی تک کرنا ٹک میں دو کیسس درج ہوئے تھے تازہ طور پر ریسات گجرات کے جام نگر میں بیرون ملک سے آنیوالے ایک شخص کے اس ویرینٹس سے متاثر ہونیکا پتہ چلا ہے۔ ایڈینشل چیف سکریٹری منوج اگروال نے بتایا کہ حال ہی میں زمبابوے سے آنیوالے ایک شخص میں اس نئے ویئرینٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ دو روز قبل ہی وہ زمبابوے سے جام نگر پہنچا تھا۔ ایر پورٹ کے پاس اُس شخص کےکرونا کے معائینہ کئے گئے۔ رپورٹ مثبت آنےپر جینوم سیکونسنگ کےلئے نمونے پونے کے لیاب کو بھجوائے گئے تھے جس کے بعد اس کے اومیکرون ویئرینٹ سے متاثر ہونےکا پتہ چلا۔ متاثرہ شخص کا آیسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button