نیشنل

اڑتا پنجاب! نشہ میں دھت خاتون اورنوجوان کے ویڈیوز وائرل۔ دونوں کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں

نئی دہلی: ریاست پنجاب میں منشیات کے استعال کی وجہہ سے خاص طورپرنوجوان طبقہ کا برا حال ہے۔ چند دن قبل امرتسرسے تعلق رکھنے والے خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرہوا تھا جس کے بعد اب ایک اورنوجوان کاویڈیو وائرل ہوا ہے،

ان دونوں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نشہ کا استعمال کرنے کے بعد کھڑے ہونے کے موقف میں نہیں ہیں۔ پنجاب میں منشیات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ریاستی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے۔ ریاست میں منشیات کے استعمال سے ہونے والی اموات پر قابو پانا موجودہ بھگونت مان حکومت کے ساتھ ساتھ سابقہ ​​حکومتوں کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج رہا ۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون انتہائی نشہ کی حالت میں نظر آ رہی ہیں،عورت ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو پارہی ہے دوسرا ویڈیو جو تازہ جاری ہوا ہے اس میں ایک نوجوان کا بھی یہی حال ہے۔ سوشل میڈیا پرصارفین نے ان کے ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا اڑتا پنجاب۔

متعلقہ خبریں

Back to top button