ایک سی ٹی اسکیان 3 تا 400 ایکسرے کے برابر۔ مستقبل میں کینسرکا خطرہ: ڈائرکٹرایمس

 

نئی دہلی: دہلی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسین کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ CT scans اور Biomarkers کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے میڈیا کوبتایا کہ اگر کوئی شخص معمولی علامتوں کے ساتھ کووڈ میں مبتلا ہے تو ایسی صورت میں CT Scan کرانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بار بار CT Scan کرانے کی وجہ سے خاص طورپر کم عمر میں ایسا کرنے سے بعد میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ ایک CT Scan سینے کے 300 سے لے کر 400 ایکسرے کرانے کے برابر ہے۔