تلنگانہ

حیدرآباد میں نو بیاہتا ڈاکٹر جوڑے کی الکٹرک شاک سے موت

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج ایک ڈاکٹر اور ان کی شریک حیات کی‌ الکٹرک شاک سے موت ہوگئی۔فوری ملی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نثار الدین کی شادی قریب‌دو ماہ قبل ڈاکٹر سائمہ سے ہوئی تھی۔

یہ جوڑا شہر کے قادر باغ میں مقیم تھے۔ آج ان‌دونوں کی الکٹرک شاک کے نتیجے میں موت ہوگئی۔ شبہ کیا جاتاہے کہ باتھ روم کے گیزر میں برقی رو دوڑ جانے کی وجہہ شوہر بیوی میں سے کسی ایک کو برقی شاک لگا اور بچانے کی کوشش میں دوسرا بھی جھلس کر فوت ہوگیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔ ان دونوں کی 20 اگست کو شادی ہوئی تھی۔ نئے دلہا دلہن کی موت سے دونوں خاندانوں پر غم‌کا پہاڑ پڑا۔

ڈاکٹر سائمہ کا تعلق جگتیال سے ہے جو جماعت اسلامی کے سابق رکن محترمہ سعادت باجی مرحومہ کی نواسی تھیں۔ڈاکٹر نثار الدین ایم ڈی سائکیاٹرک کا تعلق ایس آئی او سے تھا اور ڈاکٹر سائمہ بھی جی آئی او کی سیکریٹری تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button