جرائم و حادثات

امیزون کے کسٹمرس کیلئے اہم اطلاع۔ اکاونٹ لاک کے فرضی میل سے رہیں چوکس ورنہ کھاتہ ہوجائے گا خالی

امیزون کے کسٹمرس کیلئے اہم اطلاع۔ اکاونٹ لاک ہونے کے میل کوکریں نظرانداز ورنہ…

نئی دہلی: سائبرجرائم میں ملوث ٹولیوں کی جانب سے کے وائی سی اپ ڈیٹ، نقلی ایس ایم ایس، فون کالس کے بعد اب امیزون کے صارفین کو نشانہ بناتے ہوئے نقلی میل روانہ کرتے ہوئے انھیں دھوکہ دیا جارہا ہے۔ ہیکرس کی جانب سے صارفین کوامیزون کے نام سے ایک نقلی میل روانہ کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ آپ کا امیزون کا اکاونٹ لاک ہوگیا ہے، تفصیلات اپ ڈیٹ کریں ورنہ آپ کے تمام پینڈنگ آرڈرس کینسل کردئیے جائیں گے۔

یہ میل ہوبہوکمپنی کے میل سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے تاکہ صارفین کو دھوکہ دیا جاسکے۔ سائبرماہرین کا مشورہ ہے کہ اگرکسی کو ایسا میل وصول ہوتا ہے تو وہ اسے نظراندازکریں اس میں بتائی گئی ہدایات پرعمل نہ کریں ۔ اگرکسی کو امیزون کی جانب سے کھاتہ لاک ہونے کا ای میل موصول ہوتا ہے تو وہ اسے نہ کھولیں اگرکھول دیا ہوتو اس میں دئیے گئے لنک پرکلک نہ کریں، اگرمیل کھول دیا اورلنک کردیا گیا توبھی اس میں لاگ ان نہ کریں اگرلاگ ان کردیا ہوتو کارڈ کی تفصیلات نیٹ بینکنگ کا پاسورڈ اوریو پی آئی پیمنٹ کی تفصیلات درج نہ کی جائیں ورنہ آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کو جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button