جنرل نیوز

اولہ اردو ہائی اسکول کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ۔اساتذہ تنظیموں کے قائدین کی نرمل ضلع کلکٹر کرناٹی ورون ریڈی سے ملاقات

نرمل، 28/ جون (پریس نوٹ) آج اساتذہ کے تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے نرمل ضلع کلکٹر کرناٹی ورون ریڈی سے نئے کلکٹریٹ کمپلکس میں ملاقات کی اور ڈی ای او سمیت اولہ اردو میڈیم اسکول کے ہیڈماسٹر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاکر سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ بدنام کرنے والے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کلکٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ واضح رہیکہ 3جون کو ضلع نرمل کے موضع اولہ میں بڈی باٹہ پروگرام کے تحت تمام اسکولوں کی جانب سے طلباء کی ریالی نکالی گئی،جس میں ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی ، ایم ای او متیم ، کنٹالہ ماڈل اسکول پرنسپل ، تلگو اور اردو میڈیم ہائی اسکولوں اور پرائمری اسکولوں کے ہیڈماسٹر بشمول اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس ریالی میں طلباء کی جانب سے لگایا گیا نعرہ ” ہم بچوں کا نعرہ ہے ، تعلیم کا حق ہمارا ہے۔ کو فرقہ پرست طاقتوں نے ہم بچوں کا نعرہ ہے، پاکستان ہمارا ہے کہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور تلگو پرنٹ میڈیا میں خوب تشہیر کرتے ہوئے اردو اسکول کے معصوم اور بے گناہ طلباء اور ہیڈماسٹر کو بدنام کیا۔

 

 

دوسری جانب اے بی وی پی طلباء تنظیم کے قائدین نے اسکول ہیڈماسٹر اور ڈی ای او کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کرناٹی ورون ریڈی سے تحریر طور پر شکایت کی ۔اس کے بعد فرقہ پرست جماعت کے قائدین نے کنٹالہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی ۔ آج ضلع کے تمام اساتذہ تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے نرمل ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اردو اسکول کے طلباء اور ہیڈماسٹر کو بدنام کرنے والے بدماشوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آ ئیں، جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔

 

 

اس وفد میں ٹی ایس پی ٹی اے صدر شیخ شبیر علی ، جنرل سکریٹری ساجد معراج،ٹی ایس جی ایچ ایم اے صدر بی۔ مہیندر ، پی آر ٹی یو صدر نریندر بابو، جنرل سکریٹری رمنا راؤ، ایس ٹی یو صدر گجیندر، ٹی ایس یو ٹی ایف صدر داسری شنکر، جنرل سکریٹری اشوک، ،ٹی پی ٹی ایف صدر وجئے کمار، ٹی یو ٹی ایف صدر لکشمی پرساد ریڈی، جنرل سیکریٹری روی کانت ، ایس سی، ایس ٹی ٹی یو صدر راجیش نائیک، ٹریسما صدر سرینواس گوڑ بشمول اولہ اردو ہائی اسکول ہیڈماسٹر سنیل ریڈی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button