ایجوکیشن

کورٹلہ کے اورینٹل اسکول رحیم پورہ میں شاہین اکیڈمی کی جانب سے اسکالرشپ ٹیلنٹ ٹسٹ کا کامیاب انعقاد

الحمدللہ! شہرِ کورٹلہ میں پہلی بار آج بتاریخ 30 اپریل 2023 ،بروزِ اتوار ،بمقام اورینٹل اسکول رحیم پورہ کورٹلہ میں شاہین اکیڈمی کی جانب سے اسکالرشپ ٹیلنٹ ٹسٹ منعقد ہوا. الحمدللہ! یہ پروگرام بہت ہی کامیاب رہا. آج کے اس امتحان میں 50 سے زائد مسلم و غیر مسلم طلبہ نے حصہ لیا.

 

اس امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب منتخب طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی جس کی وجہ سے انہیں اکیڈمی میں مفت تعلیم کا موقع ملے گا.

اس موقع پر جناب لطیف صاحب (صدر جماعت اسلامی کورٹلہ ، جناب نعیم الدین صاحب ( جماعت اسلامی صدر ضلع جگتیال)، جناب آصف خان صاحب (یس سے انگریزی کلوا کوٹ ) ،جناب نجم الدین زاہد صاحب (یس جی ٹی ZPHS کاغذی پورہ کورٹلہ) ، جناب فصیح الدین شکیل صاحب نے امتحان گاہ کا جائزہ لیا. اور انہیں زریں مشوروں سے نوازا.

 

اس ضمن میں شاہین اکیڈمی کی جانب سے جناب محمد دانش سر (زوالوجی لکچرر شاہین کالج نظام آباد ) اور محمد وسیم سر (ناظم ادارہ شاہین کالج نظام آباد) نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ غریب طبقہ کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو فری کوچنگ فراہم کی جائے تاکہ انہیں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے ۔غربت کی وجہ سے ذہین طلبہ اچھے کوچنگ سینٹر میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ۔ایسے میں شاہین اکیڈمی نظام آباد نے اپنے ادارے میں غریب اور مستحق طلبہ کو بھی داخلہ دینے کی گنجائش رکھی ہے ۔ان طلبہ کو ٹیلنٹ سرچ امتحان سے گزرنا پڑتاہے ۔اس امتحان میں جو طلبہ اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہیں انہیں فیس میں ڈسکاؤنٹ ،طالب علم کے امتحانی نتائج کے فیصدکے حساب سے طے کیا جاتاہے ۔

 

شاہین کالج میں داخلہ کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں.

محمد خالد کورٹلہ

7013731097

محمد عابد کورٹلہ 9160113085

متعلقہ خبریں

Back to top button