عثمانیہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت 8 تا 16 جنوری کے درمیان ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ بات عثمانیہ یونیورسٹی کے کنٹرولر آف دی اگزامنیشن پروفیسر شری ناگیش نے بتائی۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔ انھوں نے کہا کہ اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیلات دے دی گئی ہیں۔اسیکے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ملتوی کئے گئے امتحانات کی تواریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔