این آرآئیز کے مسائل پر حیدرآباد میں اہم اجلاس

 

حیدرآباد۔22ستمبر(پریس نوٹ) این آرآئیز کے مسائل حل کرنے کے مقصد سے جمعہ24ستمبر کو شام 4بجے سرانا آڈیٹوریم‘ فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریڈہلز لکڑی کا پل میں ایک اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں سعودی عرب‘ امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم این آر آئیز اور معزز شخصیات شرکت کریں گے۔ اس موقع پر غیرمقیم ہندوستانیوں کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کے یوایس چیاپٹر کا آغاز عمل میں آئے گا۔ اس کے علاوہ ایک منفرد ویب سائٹ nribuz.comکی رونمائی بھی عمل میں آئے گی۔ اس ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانی حیدرآباد میں اپنے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے لئے فوری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن کے صدر جناب عرفان قریشی سے فون نمبر 9515873912یاتلنگانہ اوورسیز اسوسی ایشن یوایس چیاپٹر کے صدر احمدشاہ کوہی سے فون نمبر8919820068پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اسوسی ایشن کے قائدین نے این آرآئیز اور ان کے رشتہ داروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر ماہرین کے ساتھ سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوگا۔ اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن حیدرآباد اور دیگر مقامات پر تعلیم اور معیشت کے شعبہ میں فلاحی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہے۔