گھر میں آکسیجن تیار کرنے والا آلہ حیدرآباد میں تیار

حیدرآباد_ حیدرآباد کے ایک نوجوان سائنسدان پراوین کمار نے گھر میں آکسیجن تیار کرنے کا ایک آلہ تیار کیا ہے وایو پترا کے نام سے تیار کئے گئے اس آلہ سے  گھر پر آکسیجن تیار کیا جا سکتا ہے ۔ صرف 2500 روپے میں اس کو فروخت کیا جائے گا وایوپترا ڈیوائس  کے ذریعہ بیک  وقت دو مریضوں کو چھ گھنٹے تک آکسیجن سربراہ کیا جا سکتا ہے جبکہ ایک مریض کو اس آلہ کے ذریعہ 12 گھنٹوں تک آکسیجن فراہم کیا جا سکتا ہے۔ ڈی فی فیکٹری نے اس آلہ کو پراوین کمار کے تعاون سے تیار کیا ہے اس آلہ کو آن ہونے کے دس سیکنڈ میں آکسیجن کی تیاری شروع ہوجاتی ہے  آلہ تیار کرنے والی فیکٹری نے اس کی منظوری کے لئے حکومت کو درخواست پیش کی ہے