کرناٹک میں آکسیجن کی قلت 24 مریض فوت

بنگالورو: کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف ہاسپٹلس میں زیرعلاج 24کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے بتایا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری ہاسپٹلس میں ہوئی جبکہ ایک مریض نے خانگی ہاسپٹل میں دم توڑدیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کو آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ کے بجے کے درمیان ہوئی ہے اس کے علاوہ 11دیگر مریضوں کی موت مختلف طرح کی سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔