پاکستان فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا ملک: ہندوستان

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا ایک ایسا ملک قرار دیا جو اپنی زمین پردہشت گردی کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ یواین مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کواقتدار کی سرپرستی حاصل ہے ۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کرتا آرہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی اور پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ بن لادن کی شہید کے طور پردیکھتی ہے۔