تلنگانہ

95 تا105 نشستوں پر ٹی آر ایس ہوگی کامیاب، چیف منسٹر چندرشیکھرراؤ کو یقین۔7 خواتین بھی میدان میں

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان کی پارٹی 95 تا 105 نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ورنگل کے جلسے عام میں پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جو وعدے انتخابی منشور میں شامل کیے گئے تھے نہ صرف ان پر عمل آوری کی گئی بلکہ اس سے کہیں زیادہ اسکیمات متعارف کروائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ آج ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں سے 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے

 

 

جن میں تین مسلمانوں کے ساتھ ساتھ 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ سال 2018 کے انتخابات میں پارٹی نے چار خواتین کو میدان میں اتارا تھا جبکہ اس مرتبہ ان کی تعداد بڑھا کر سات کر دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ جن قائدین کو ٹکٹ نہیں ملا ہے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ پارٹی میں رہتے ہوئے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں

 

 

انہیں مستقبل میں اچھے مواقع فراہم ہوں گے۔ کے سی ار نے کہا کہ سیاسی زندگی کا مطلب صرف ایم ایل اے نہیں بلکہ ایم ایل سی، رکن راجیہ سبھا اور ارکان پارلیمنٹ بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button