تلنگانہ

اب ہر اتوار کو ٹینک بنڈ پر صرف تفریح _ گاڑیوں کی آمدورفت پر رہے گی پابندی

حیدرآباد:حیدرآباد میں حسین ساگر کے پاس ہر اتوار کی شام ٹریفک تحدیدات رہیں گی تاکہ تفریح کی غرض سے یہاں آنے والوں کو سہولت فراہم ہو سکے۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے بتایا کہ ہر اتوار کی شام ٹینک بنڈ کی دونوں جانب دو سو میٹر کے اندر کا علاقہ پارکنگ لئے رہے گا، واضح رہے کہ ایک شہری کی جانب سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ٹینک بنڈ کے پاس گاڑیوں کی پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کو اس سلسلے میں اقدامات کا مشورہ دیا تھا۔ ریاستی وزیر کے رد عمل کے بعد آج کمشنر پولیس نے میڈیا کو اس سلسلے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button