حیدرآباد میں ہجڑوں کے ساتھ پارٹی،پولیس کا دھاوا۔44 نوجوان پکڑے گئے

پارٹی میں ہجڑوں کا ناچ
”گے” پارٹی کا شبہ
شورشرابہ سے پڑوسیوں کو ہورہی تھی تکلیف
ہرہفتہ ویک اینڈ پرہوتا تھا شورشرابہ
مقامی افراد نے پولیس کو دے دی اطلاع

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں ریوپارٹی کی اطلاع پرپولیس نے ایک مکان پردھاواکیا اوروہاں سے 44 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق وویک نگرمیں بعض نوجوان ہرہفتہ ایک مکان کرائے پر حاصل کرکے وہاں شراب اورحقہ کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کررہے تھے، مقامی افراد کی جانب سے ریو پارٹی کی اطلاع پرپولیس نے وہاں دھاوا کرکے وہاں سے دو ہجڑوں اور44 نوجواںوں کو پکڑ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پارٹی میں ہجڑوں سے ڈانس کروایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہاں لڑکیاں موجود نہیں تھیں۔