جنرل نیوز

اچانک مکانات کے باہر برقی میٹر نصب کرنے پر برہم عوام کا مظہر پٹیل، ندیم احمد کی قیادت میں احتجاج

نظام آباد: ٹرانسکو کے عہدیداروں نے محلہ پھولانگ کے ڈیویژن نمبر 46میں کل اچانک پہنچ کر مکانات میں نصب کردہ برقی میٹرس کو تبدیل کرنے پر مقامی عوام برہم ہوگئے اور بنا نوٹس برقی میٹر کو تبدیل کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسکوکے عہدیدار محلہ پھولانگ میں گشت کرتے ہوئے مکانات کے اندرونی حصہ میں نصب کردہ برقی میٹرس کو باہر نصب کرنے کیلئے مکینوں سے بناء اجازت یہ اقدام کرنے پر عوام میں تشویش کی لہر پھیل گئی۔ مجلس اتحاد المسلمین ضلع جنرل سکریٹری و سابق کارپوریٹر یوسف خان مظہر پٹیل، ندیم احمد وائس پریسیڈنٹ ہلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کو اطلاع ملنے پر انہوں نے ٹرانسکو عہدیداروں سے نوٹس سے متعلق دریافت کرنے پر اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے برقی میٹرس کو باہر نصب کرنے کے سلسلہ میں نوٹس حوالے کی گئی جس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ برقی میٹر کو صرف تبدیل کیا جائے اور تبدیل کرنے کیلئے بھی 7 دن قبل نوٹس جاری کی جائے لیکن ٹرانسکو کے عہدیدار بنا ء نوٹس جاری کئے برقی میٹر کو باہر نصب کرنے کیلئے پہنچ گئے اس کام کیلئے 3تا 4 ہزار روپئے زائد رقم برقی بل کے ساتھ ادا کرنے کی بات کہی گئی جس پر یہاں کے مکین حیرت زدہ رہ گئے۔ بعض مکانات کے برقی میٹرس کو مکان کے باہر نصب کردیا گیا جو پرُ خطر ثابت ہوسکتے ہیں مکینوں نے تشویش ظاہر کی کہ بارش ہونے کی صورت میں یہ برقی میٹر مکینوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ یوسف خان مظہر پٹیل نے ٹرانسکو کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ برقی میٹرس کو مکان کے اندرون حصہ میں ہی رکھا جائے تاکہ بارش کے موسم میں کوئی حادثہ پیش آنے کاخطرہ لاحق نہ ہو۔ محلہ پھولانگ میں ٹرانسکو عہدیداروں کی اچانک کارروائی سے عوام میں تشویش اور احتجاج کے باوجود ٹرانسکو عہدیداروں نے کارروائی کو جاری رکھا جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button