تلنگانہ

حیدرآباد میں ٹولیٹ کا بورڈ لگانے پرجرمانہ

حیدرآباد: مکان یا پھر دکان کو کرائے پر دینے کے لئے لگائے جانے والے ”ٹولیٹ“ کپڑے کے بیانر پر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے جرمانہ عائد کیاجارہا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ شہر حیدرآباد کے موسی پیٹ علاقہ میں پیش آیا۔اجازت کے بغیر یہ بینرس لگانے پر بلدیہ کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔جی ایچ ایم سی کے موسی پیٹ ڈیویثرن کے حدود میں ایک دکان مالک پر دوہزارروپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ موتی نگرکے پانڈورنگانگرچوراہے پرلالیا گوڑنامی شخص اپنی دکان چلاتا ہے۔اس کی دکان سے متصل ملگی فروری سے خالی ہے جس پر اس کی دکان کی دیوار پر ٹولیٹ کا بینرلگایاگیاجس پر جی ایچ ایم سی کے ای ڈی،ڈی ایم نے دو ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور اس کی نوٹس اس کے حوالے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button