تلنگانہ

بانسواڑہ کو ضلع اور علی پور کو منڈل قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا

نظام آباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل جماعتی قائدین کے وفد نے دھرنا دیا اور تحصیلدار کو یاداشت پیش کی ۔ ان قائدین نے جکل منڈل کو ریونیو ڈیویژن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹر تک جانے کے لئے 115 کلومیٹر تک سفر کرنا پڑ رہا ہے

 

اسی طرح کا دھرنا جگتیال ضلع کے رائکل منڈل کے علی پور گاؤں میں پیش آیا جہاں علی پور گاوں کو منڈل قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔ گاؤں والوں  نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں امید تھی کہ ضلع کا دورہ کرنے والے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  علی پور گاؤں کو منڈل قرار دیں گے، لیکن کے سی آر بغیر کوئی اعلان کئے وہاں سے چلے گئے۔

علی پور کو منڈل قرار دینے کے لیے یہاں ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں اور پہلے ہی حکام اور عوامی نمائندوں کو درخواستیں دی جا چکی ہیں۔ تاہم حکام کی جانب سے توجہ نہ دینے پر وہ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ گاؤں والوں نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے جگہ جگہ گاڑیاں روک دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button