دہلی میں تھوکنے پرجرمانہ

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وبا کے دوران عوامی مقامات پر تھوکنے ماسک کا استعمال نہ کرنے اورسماجی فاصلہ پرعدم عمل آوری پر 2,57,293 افراد کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے انو سے جرمانہ کے طورپر ساڑھے 41کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم وصول کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق بتایا کہ 19اپریل سے 18اگست 2021تک 41,65,26,279روپے جرمانہ کے طورپر وصولے گئے۔ عوامی مقامات پر 1387لوگ تھوکتے ہوئے پکڑے گئے۔ جنوب مغربی دہلی میں سب سے زیادہ 399، جبکہ روہنی ضلع میں 229 اور اس کے بعد شمالی دہلی میں 217لوگوں کو تھوکنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔