نیشنل

تین گھنٹے نیند کی ی وجہہ سے مودی چڑچڑے ہوگئے۔ اروند کجریوال کا طنز

دہلی: دہلی کے چیف منسٹراروند کجریوال نے نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان پوسٹرس کے مسئلہ پرجاری تنازعہ کے درمیان نریندر مودی پر جم کر تنقید کی۔ دہلی کے چیف منسٹر نے ‘مودی ہٹاو-دیش بچاؤ’ پروگرام میں کہا کہ مودی جی نے پورے ملک میں بدعنوانوں کو چن چن کر اکٹھا کیا ہے، انھوں نے وزیراعظم کی نیند پر طنز کرتے ہوئے کہا، کیا ہمارے عظیم ملک کے وزیر اعظم کی صحت ٹھیک ہے؟ وہ پوسٹر کے لیے پرنٹر سے لڑ رہے ہیں۔ کجریوال نے کہا لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم صرف تین گھنٹے سوتے ہیں اوریہ خدائی طاقت ہے جو انھیں حاصل ہوئی ہے، چیف منسٹر نے کہا یہ خدائی طاقت نہیں بلکہ نیند کی بیماری ہے۔ انہیں ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے کیونکہ نیند نہ آنے پروہ سارا دن چڑےچڑے رہتے ہیں اور جیل میں ڈالنے کا سوچتے ہیں… وزیراعظم صحت مند ہوں گے تو ملک محفوظ رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button