انٹر نیشنل

کورونا نئے ویرئینٹ اومیکرون کا ٹیکہ اندرون 100 یوم تیارکرنے فائزرکا دعویٰ

نئی دہلی: فائزراوربائیواین ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا ان کی ویکسین کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں لیکن وہ تقریباً 100 دنوں میں اس ویرینٹ کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کر لیں گی۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق فائزر اور بائیواین ٹیک نے کہا کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اومیکرون پر مزید ڈیٹا کی توقع رکھتے ہیں اور ایسا دیکھا گیا ہے کہ یہ پہلے سے پائے جانے والے مختلف ویرینٹس سے کافی الگ ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ انہوں نے نئی ویکسین تیار کرنے کے لئے کئی مہینے پہلے ہی کام شروع کردیا تھا ۔

قبل ازیں ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ میں شناخت شدہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’B.1.1529 ‘ تشویشناک ہے اور اس کا نام یونانی حروف تہجی میں ’اومیکرون ‘ سے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button