سیاسی‌جلسوں میں جیب کترنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد:حیدرآباد رچہ کونڈہ کی بھونگیر زون ٹیم نے ایک ایسی ٹولی کو گرفتار کر لیا جو سیاسی جلسوں میں جیب کترنے کی وارداتیں انجام دیا کرتی تھی۔ ملزمین کی شناخت ناگا راجو، بیدی ریڈی اور آنجنیولو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان کا تعلق سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ اس ٹولی نے مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور ریاست وزیر برقی و وزیر زراعت کے جلسوں میں بھی شرکا کے جیبوں پر ہاتھ صاف کئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین اخبار میں سیاسی جلسوں اور پروگرامس کی خبر دیکھ کر وہاں پہنچ جاتے اور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب صاف کردیا کرتے تھے۔