نیشنل

وندے بھارت ٹرین حادثہ۔ بھینسوں کے مالک کے خلاف کیس درج

نئی دہلی: وندے بھارت ایکسپریس ٹرین جمعرات کو حادثہ کا شکار ہو گئی۔ یہ ٹرین ممبئی سے جاتے ہوئے احمد آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب وٹاو اور منی نگر اسٹیشن کے قریب بھینسوں سے ٹکرا گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے کے بعد پولیس نے بھینسوں کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی-گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس کا اگلا حصہ بھینسوں کے ریوڑ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے کچھ دیر بعد ٹرین کو دوبارہ منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ممبئی اور گاندھی نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین کے ڈرائیور کوچ کے ’ناک کون کور‘ کو ممبئی میں نئی ​​کوچ سے تبدیل کر دیا گیا، جو بھینسوں سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں چار بھینسیں مر گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button