نیشنل

سکندرآباد اسٹیشن پرحملہ منصوبہ بند، 46 نوجوان گرفتار: ریلوے ایس پی کی پریس کانفرنس

ریلوے کیسس درج ہونے پرنوکری نہیں ملے گی

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ہوگی سخت کاروائی

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج کرنے والے 46 نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ شواہد کے ساتھ ان تمام کوگرفتارکیا گیا ہے، یہ بات ریلوے ایس پی انورادھا نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انھوں نے کہا کہ گرفتارشدگان کا تعلق تلنگانہ سے ہے،احتجاج میں جملہ دو ہزارنوجوان شامل تھے۔

پہلے واٹس ایپ گروپس بنائے گئے اوراس میں کس طرح سے حملہ کرنا ہے اس کا منصوبہ بنایا گیا۔ احتجاجیوں نے مسافرین اورپولیس پربھی پتھرپھینکے، انھوں نے انتباہ دیا کہ سرکاری املاک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، نوجوانوں کے خلاف اگرریلوے کیس درج ہوتے ہیں تو انھیں ملازمتیں نہیں ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پرمنصوبہ بند طریقہ سے حملہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button