نیشنل

مودی،اکشئے کمار اور پرینکا چوپڑا نے بہار کے ایک ہی مرکز پر لئے کورونا کے ٹیکے!

پٹنہ:وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ دہلی میں ہے، فلم اسٹار اکشے کمار ممبئی میں رہتے ہیں اور اداکارہ پرینکا چوپڑا امریکہ میں ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ  ان تمام کو ریاست بہار میں ایک ہی جگہ کورونا کی ویکسین دی گئی؟ یہ پڑھ کر آپ چونک جائیں گے لیکن ریاست بہار کے ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کووڈ ویکسین ڈیٹا میں اس طرح کی لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وہاں ٹیکے لگائے گئے افراد کی فہرست میں مودی، پرینکا اور اکشے کمار جیسی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں۔

ضلع الوار کارپی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں ٹیکے لینے والے افراد کی فہرست پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ فہرست میں نریندر مودی، پرینکا چوپڑا، اکشے کمار، امیت شاہ اور سونیا گاندھی جیسی مشہور شخصیات کے نام دکھائی دیتے ہیں۔ حکام یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان سب کو یہاں کے مرکز میں کئی بار ویکسین دی گئی تھی۔ اپوزیشن آر جے ڈی پارٹی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فہرست کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی ہے۔

ریاستی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دو کمپیوٹر آپریٹرس کو برطرف کر دیا۔ اروال کے ضلع مجسٹریٹ پریہ درشنی نے کہا، ’’یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ ہم ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کو تیز کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس وقت ایسی بے قاعدگیاں ہو رہی تھیں۔ ہم نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button