وزیراعظم نریندر مودی کَل کریں گے من کی بات

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کَل صبح 11 بجے ملک اور بیرون ملک کے لوگوں سے آکاشوانی کے من کی بات کے پروگرام میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اِسے دوردرشن اور آکاشوانی کے تمام تر نیٹ ورک سے نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آکاشوانی کے خبروں کی ویب سائٹ www.newsonair.com اور newsonair موبائل ایپ پر بھی یہ دستیاب ہوگا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت، پی ایم او، ڈی ڈی نیوز اور آکاشوانی کے Youtub چینلوں سے بھی اس پروگرام کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ پروگرام کے فوری بعد آکاشوانی اوردوردرشن سے اِسے علاقائی زبانوں میں نشرکیا جائے گا اوراسے رات 8 بجے دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔