نیشنل

وزیراعظم نے طلب کیا کورونا کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس۔ عوام میں تجسس

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق آج یعنی اتوار کی سہ پہرساڑھے چاربجے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت صحت اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد شدنی اس اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کووڈ ویکسی نیشن، کورونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی تیاریوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔ کورونا اوراومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے درمیان وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ اجلاس سے متعلق عوام میں تجسس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button