نیشنل

نریندرمودی 5 فروری آئیں گے حیدرآباد

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی حیدرآباد کے دورہ پر آنے والے ہیں۔اس مہینے کی 5 تاریخ کو وزیر اعظم  موچنتل، اکریساٹ کا دورہ کریں گے۔ اس تناظر میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بی آر کے بھون میں مختلف محکموں کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس کیا۔ چیف سکریٹری نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ کے انتظامات کریں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات پر جہاں وزیر اعظم مودی دورہ کرنے والے ہیں بلیو بک کے مطابق ٹریفک کنٹرول اور سیکورٹی انتظامات کریں۔ سومیش کمار نے میڈیکل ہیلتھ کے سکریٹری کو وی آئی پی دورے کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ وی وی آئی پی پاس ہولڈرز کے لیے طے شدہ پروگرام سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیں اور بڑی تعداد میں کووڈ-19 اسکریننگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button