نیشنل

وزیراعظم کا کل ملک کے تمام چیف منسٹرس کے ساتھ اجلاس۔ فیصلہ پر عوام میں تجسس

نئی دہلی: ملک میں کورونا اوراومیکرون کے کیسس میں اضافہ کے درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے کل یعنی 13 جنوری کو ملک کی تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ریاستوں کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کردہ پابندیوں، ٹیکہ اندازی مہم اور احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے چیف منسٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کرنے پرعوام میں تجسس پایا جاتا ہے اورلوگ اس بات کو لے کرمتفکرہیں کہ کہیں کوئی اعلان تونہیں کیا جائے گا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button