جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال کے زیر اہتمام ایک روزہ تفہیم ختم نبوت وتعلیم العقائد ورکشاپ

مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال کے تحت جامع مسجدقلعہ گڈہ جگتیال میں 15/جنوری اتوار بعد نماز فجر تا عشاء ۔بصدارت حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمیعۃ علماء گریٹر حیدرآباد۔ وزیر نگرانی .مولانا معراج احمد قاسمی صاحب صدر ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال ایک بامقصد ورکشاپ منعقد ہوگا ۔موجودہ دور میں فتنوں کا تعارف صحیح اسلامی عقائد ونظریات کا امت مسلمہ خصوصاً نوجوانان ملت کے سامنے پیش کرنا علماء حق کی دینی ذمہ داری ہے ۔اسی سلسلے میں حیدرآباد سے مولانا ابرار الحق شاکر قاسمی ومفتی انعام الحق صاحب ۔مولانا محمد اکرام الدین صاحب آرمور جگتیال تشریف لارہے ہیں مہمان خصوصی حضرت مولانا سید ایوب قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ورنگل ہونگے ۔شہر جگتیال وضلع جگتیال کے علماء وحفاظ وائمہ مساجد دینی مدارس کے ذمہ داروں کے علاوہ آپ تمام باشعور احباب وغیور دینی حمیت کے حامل نوجوانوں سے ۔خدام تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ جگتیال مولانا یونس خان قاسمی مفتی فرقان قاسمی ۔مولانا شیخ خلیل احمد قاسمی ۔حافظ عمر خان حافظ علی حافظ عمادالدین حافظ رئیس خان حافظ شعیب خان حافظ محمد مذکر ذمہ داران تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button