انٹر نیشنل

امریکہ کے ہیوسٹن سٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

حیدرآباد_ 29 اگست ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں  ایک شخص کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس کی فائرنگ میں ملزم بھی مارا گیا ۔ امریکی وقت کے مطابق اتوار کی صبح ہیوسٹن شہر میں ایک حملہ آور نے ایک گھر کو آگ لگا دی۔ جب مکین بھاگ رہے تھے تو اس نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔اور  کئی شدید زخمی ہو گئے۔

تاہم سٹی پولیس چیف ٹرائے فنر نے کہا کہ حملہ آور شخص بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔ جس کے نتیجے میں چاروں کی موت ہونے کا انکشاف ہوا۔ تمام متاثرین کی عمریں 40 سے 60 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ مشتبہ شخص کو افریقی نژاد امریکی بتایا گیا ہے اور اس نے تمام سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

 

24 اگست کو میری لینڈ کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button