حیدرآباد میں اونچی آواز کے سائلنسرس کو پولیس نے بلڈوزرسے روند دیا-ویڈیو

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے شہرمیں اونچی آواز کے سائلنسرلگا کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ آج کمشنرپولیس انجنی کمارکی نگرانی میں قریب ایک ہزارسائلنسرس کو بلڈوزرکے ذریعہ کچل دیا گیا۔ کمشنرپولیس نے غلط سائلنسرلگا کرگاڑیاں چلانے والوں کو کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔