حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل نے گلا کاٹ کرخودکشی کرلی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک پولیس کانسٹبل نے گلا کاٹ کرخودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کا کانسٹبل ابھیلاش موسی رام باغ علاقہ میں مقیم تھا۔ کل اس نے اپنے مکان میں دوازہ اندرسے بند کرکے گلا کاٹ کرخودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہہ کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ ملک پیٹ پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔