شرا‌ب پی‌کر‌گاڑی چلانے والا کانسٹبل پکڑا گیا

حیدرآباد:  پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں پولیس ملازم ہی پکڑا گیا۔تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے راجندرنگر میں یہ مہم کل شب چلائی گئی تھی۔اس شخص کی شناخت بہادرپورہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل وینکٹیش کے طورپر کی گئی ہے۔اس کانسٹیبل کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کی بائیک کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔